کراچی۔ 25 اگست (اے پی پی):سی این ایس آل پاکستان مینز اینڈ ویمنز سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز (کل) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ مینز سیمی فائنلز میں نمبر ون سیڈ ناصر اقبال کا مقابلہ کوالیفائر نمبردو فرحان محبوب اور سیڈ نمبر آٹھ اسراراحمد کا مقابلہ سیڈ نمبردو وقارمحبوب سے ہوگا،
اسی طرح ویمنز سیمی فائنلز میں سیڈنمبر ایک نورالعین کا مقابلہ سیڈ نمبر تین مہوش علی اور سیڈ نمبر پانچ مریم ملک کا مقابلہ سیڈ نمبر دو زینب خان سے ہوگا۔چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل رائونڈ یہاں پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جمعہ کو کھیلا گیا۔نتائج کے مطابق مردوں کے ٹاپ ہاف کوارٹر فائنل رائونڈ میں سیڈ نمبر ایک ناصراقبال نے سیڈ نمبر چھ محمود محبوب کو 24 منٹ میں 11-7، 11-3 اور 11-7 سے شکست دی جبکہ کوالیفائر فرحان محبوب نے سیڈ نمبر سیون خوشحال ریاض کو 23 منٹ میں 11-9، 11-4 اور 11-5 سے ہرایا۔
اسی طرح بوٹم ہاف کوارٹر فائنل رائونڈ میں سیڈآٹھ اسراراحمد نے ایم اذلان خاورکو 25 منٹ میں 11-9، 11-7 اور 11-7 جبکہ سیڈ نمبر دو وقار محبوب نے انس خان کو 45 منٹ میں 9-11، 11-7، 12-10 اور 13-11 سے شکست دی۔ خواتین کا ٹاپ ہاف کوارٹر فائنل رائونڈ میں سیڈ نمبر ایک نور العین نے سیڈ نمبر سات صائمہ شوکت کو 27 منٹ میں8-11، 11-8، 2-11، 11-6 اور 11-6 سے جبکہ سیڈ نمبر تین مہوش علی نے سیڈ نمبر چھ کومل خان کو 20 منٹ میں 11-9، 11-7 اور 11-7 سے شکست دی۔ اسی طرح بوٹم ہاف کوارٹر فائنل رائونڈ میں سیڈ نمبر پانچ مریم ملک نے سیڈ نمبر چار روشنا محبوب کو 38 منٹ میں 11-5، 11-9، 8-11، 8-11اور 11-9 سے جبکہ سیڈ نمبر دو زینب خان نے سیڈ نمبر آٹھ انعم مصطفی کو 13 منٹ میں 11-8، 11-3 اور 11-2 سے ہرایا۔