آل پاکستان گرلز انٹر بورڈ سپورٹس گالا،سرگودھاتعلیمی بورڈ کی ٹیموں نے 7 میڈلزحاصل کئے

139
Sports Gala
Sports Gala

سرگودھا۔24دسمبر (اے پی پی):آل پاکستان گرلز انٹر بورڈ سپورٹس گالا کے مقابلہ جات میں سرگودھا تعلیمی بورڈ کی ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے 7 میڈل اپنے نام کئے اور ایتھلیٹکس میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔چیئر مین تعلیمی بورڈ کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ ابوالحسن نقوی نے جیتنے والے کھلاڑیوں،

ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشنِ ضمیر اور وقاص بٹ کو مبارکباد دی۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ ان کھلا ڑیوں پر اور زیادہ توجہ کی ضرورت ہے تاکہ آئند ہ ہونے والے مقابلہ جات میں زیادہ میڈل اور پوزیشنیں حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس روشن ِضمیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈ کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر طرح کے اقدام کرتا رہے گا۔

انہوں نے کھلاڑی طالبات کے والدین کا شکریہ ادا کیا۔سپورٹس گالا میں پورے پاکستان سے کل 22 بورڈز نے حصہ لیا جو کہ اسلام آباد میں منعقد ہواتھا۔