آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج فٹ بال کپ، نیشنل فائٹر نے بابا بخاری کلب کو شکست دے دی

138
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5میچز کھیلے جائیں گے

کراچی۔ 2 اپریل (اے پی پی) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارما کے اشتراک سے شرافی گوٹھ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری” 9 واں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ” میں کھیلے گئے اہم میچ میں نیشنل فائٹر نے بابا بخاری فٹ بال کلب کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 3-0 گولز سے شکست دیدی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیشنل فائٹر اور بابا بخاری کلب کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو آیا اور مقررہ وقت تک دونوں کے درمیان میچ 4-4 گولز سے برابر تھا تاہم پنالٹی ککس پر نیشنل فائٹر کلب نے میدان مار لیا، فاتح کلب کی جانب سے شعیب چیمہ نے شاندار ہیٹرک سکور کی، عادل اکبر نے ایک گول کیا، بابا بخاری کلب کی جانب سے آکاش نے 2 جبکہ سلیم اور امان اللہ نے ایک ایک گول کیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں کراچی کرککرز نے مد مقابل آزاد الیون بنارس کو 3-0 سے زیر کردیا، کراچی ککرز کی کی جانب سے محمد حسن، شعیب اور عثمان کالو نے گول اسکور کئے۔ تیسرے میچ میں خیبر مسلم نے مد مقابل ینگ ملیر کو 3-0 سے شکست دیدی، جنید نے تینوں گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک کی۔ چوتھے میچ میں دسٹرکٹ ملیر کے مضبوط ٹیم برما آفریدی نے مد مقابل آسکانی برادرز کو آئوت کلاس کرتے ہوئے5-1 سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے جہانگیر نے ٹورنامنٹ کی تیسری ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ نجیب اللہ اور سلیم سنیئر نے ایک ایک گول اسکور کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز نصیر عمر بلوچ، محمد اسماعیل اور دیگر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کا مریڈ تھے۔