آلو کی ڈویلپمنٹ کونسل قائم کی جائے گی، آئندہ تجارتی پالیسی میں دور رس پالیسی کی تیاری میں مدد ملے گی، وزیر اعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا ٹویٹ

81
پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دےدی ،عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئندہ تجارتی پالیسی میں دور رس پالیسی کی تیاری میں مدد ملے گی ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آلو کے کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کے ساتھ وزارت میں بامقصد مشاورت ہوئی۔ مشاورت کے دوران آلو کی ڈویلپمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔ آئندہ تجارتی پالیسی میں دور رس پالیسی کی تیاری میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جلد آلو کی کاشت کے علاقوں کا دورہ کرکے کاشتکاروں سے ملوں گا۔