آٹو پارٹس معیشت کا اہم شعبہ ،اس کے مسائل حل کرانے کےلئے فیصل آباد چیمبر بھرپورکردار ادا کرے گا، ترجمان قائمہ کمیٹی

165
Faisalabad Chamber of Commerce
Faisalabad Chamber of Commerce

فیصل آباد ۔ 05 نومبر (اے پی پی):آٹو پارٹس سیکٹر فیصل آباد کی معیشت کے اہم شعبے کے طور پر ابھرا ہے جس کے مسائل کو حل کرانے کےلئے چیمبر حکومت اور نجی شعبے کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔

فیصل آباد چیمبرکی قائمہ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے ترجمان نے کہا کہ مختلف سرکاری ادارے صنعت و تجارت کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کےلئے آسانیاں پیدا کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں یہی وجہ ہے کہ ان اداروں سے وابستہ ملکی، صوبائی اور مقامی سطح کے افسران کو وقتاً فوقتاً چیمبر کے پلیٹ فارم پر مدعو کر کے ان سے مسائل کو حل کرنے پر بات چیت کی جاتی ہے۔

انہوں نے آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے اٹھائے جانے والے بعض مسائل کو جائز قرار دیا اور کہا کہ چیمبر اس سلسلے میں تحریری طور پر ان کا جائز حل پیش کرے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر ضرورت ہوئی تو ان مسائل کے حل کےلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو فیصل آباد چیمبر کے پلیٹ فارم پر آنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔