آٹھ ماہ میں ملک سے گندم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

102
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک سے گندم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک پاکستانے 5 لاکھ 13 ہزار124 میٹرک ٹن گندم کی برآمدات سے 110.335 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 777.44 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں پاکستان نے 65 ہزار822 میٹرک ٹن گندم کی برآمدسے 12.577 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں مصالحہ جات کی برآمدات میں 16.71 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں مصالحہ جات کی برآمدات سے پاکستان نے 58.793 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستا ن نے مصالحہ جات کی برآمدات سے 50.373 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک پاکستان نے چاول کی برآمدات سے 1.257 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے چاول کی برآمدسے 1.261 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔