35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںآپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص، افواج پاکستان کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب،...

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص، افواج پاکستان کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، اہم تنصیبات اور پوسٹیں تباہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔10مئی (اے پی پی):بھارت کی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار)کے دوران دشمن کو سخت ترین نقصان پہنچایا۔ افواج پاکستان نے ایمان، حب الوطنی اور شوقِ شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر دشمن کی متعدد عسکری تنصیبات اور اہم اڈوں کو نشانہ بنایا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سب سے پہلے بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری، براہموس میزائل کا ذخیرہ نگروٹا اور دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کا مرکز راجوڑی میں تباہ کیا۔

اس کے بعد سرسہ، سورت گڑھ، بٹھنڈہ، اکھنور، برنالہ، ہلوارا، مامون، جموں اور آدم پور سمیت کئی اہم ائیر فیلڈز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے خود سرسہ ایئرفیلڈ کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی متعدد چوکیاں جیسے دھرم سل 1، ڈنہ 1، ٹیبل ٹاپ، ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ، پتھیلی ٹاپ، رنگ کنٹوئر اور پھکلیاں سیکٹر کی پوسٹوں نشانہ بنا کر تباہ کیا ۔

- Advertisement -

مسلح افواج نےخواجہ بھیک کمپلیکس، نوشہرہ اور منکوٹ میں ملٹری انٹیلیجنس کے تربیتی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔پاکستانی توپ خانے نے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا اور تمام کارروائیوں کے ویڈیو مناظر بھی سامنے آ چکے ہیں۔ ہر سمت سے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی رہیں، جب کہ افواج پاکستان شجاعت، دلیری اور جذبہ شہادت سے سرشار ہو کر دشمن کے دانت کھٹے کر رہی ہے۔

افواج پاکستان کا یہ آپریشن نہ صرف دفاع وطن کا عملی مظہر ہے بلکہ دشمن کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ وطن عزیز کی جانب کسی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595224

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں