38.2 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںآپریشن کے دوران اب تک 4000 تجاوزات مسمار کی جا چکی ہیں،ڈپٹی...

آپریشن کے دوران اب تک 4000 تجاوزات مسمار کی جا چکی ہیں،ڈپٹی کمشنر لاہور

- Advertisement -

لاہور۔19مئی (اے پی پی):لاہور ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مشترکہ انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن کے دوران اب تک 4000 سے زائد تجاوزات مسمار کی جا چکی ہیں جبکہ 36 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے،آپریشن کے دوران 6 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 12 املاک کو سربمہر کر دیا گیا اور بڑی تعداد میں غیرقانونی بینرز، پوسٹرز اور اسٹریمرز کو بھی ہٹا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی قیادت اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیہ کی نگرانی میں شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو متعدد بار وارننگز اور نوٹسز جاری کیے گئے، جس کے بعد اب آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں بشمول اسلام پورہ، مال روڈ، گڑھی شاہو، اردو بازار، اناری کلی، شالیمار، فیروزپور روڈ، راوی روڈ، سرور روڈ اور ڈیوس روڈ سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ یٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل کے مطابق یہ کارروائیاں بلا امتیاز اور روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

- Advertisement -

چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیہ نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے بلکہ عوامی آمد و رفت میں بھی بہتری لائی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے واضح کیا کہ گرینڈ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لاہور کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک نہ کر دیا جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598660

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں