آڈیٹر جنرل نے صدر مملکت کو سالانہ رپورٹ پیش کی

154

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے آڈیٹر جنرل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مزید بہتر نتائج کےلئے آڈٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آڈیٹر جنر ل آف پاکستان رانا اسد امین سے ایوان صدر میں گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر آڈیٹر جنرل نے صدر مملکت کو اپنی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سرکاری شعبوں میں فنڈز کی شفافیت اور احتساب کے منصفانہ نظام کےلئے آڈٹ کے نظام میں بہتری ضروری ہے۔ صدر مملکت نے آڈیٹر جنرل کے دفتر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے اربوں روپے کی وصولی کی ہے جو خوش آئند ہے۔