آﺅٹ ہونے کے بعد برہمی کا اظہار، آئی سی سی نے جونی بیئرسٹو کی سرزنش کی

90
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

برسٹل ۔ 15مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انگلش وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو کی سرزنش کی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بیئرسٹو نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں آﺅٹ ہونے کے بعد برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا بلا سٹمپس پر دے مارا تھا جس پر میچ آفیشلز نے ان کی سرزنش کی، وہ بڑے جرمانے یا سزا سے بچ گئے لیکن ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ان کے کھاتے میں شامل کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ بیئرسٹو نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں 128 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔