اب تک ملک بھر میں 15 کروڑ 99 لاکھ 613 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ،وزارت قومی صحت

87
Ministry of Health

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں15 کروڑ 99 لاکھ 613 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ۔

جمعرات کو وزارت کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایاگیا کہ اب تک ملک بھر میں 15 کروڑ 99 لاکھ 613 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 8 لاکھ42ہزار144 افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔