30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی...

ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی مسلح افواج اور سائنسدانوں کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ابدالی شارٹ رینج میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اسٹریٹجک میزائل سسٹم کی تیاری اور اس پر کامیاب عملدرآمد کے پیچھے فوجی اہلکاروں، سائنسدانوں اور انجینئروں کی انتھک لگن اور انتھک کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ابدالی کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے قومی دفاع کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ہماری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے بلکہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمارے غیر متزلزل عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ اس تجربے کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ کامیابی کسی بھی دشمن عناصر کو پاکستان کے عزم اور دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کے بارے میں ایک مضبوط پیغام دیتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ ہمارے سائنس دانوں اور انجینئروں کا کردار بھی اتنا ہی قابل ستائش ہے اور وہ ایک محفوظ اور ترقی پسند مستقبل کے معمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابدالی میزائل سسٹم جیسی جدید ٹیکنالوجی کی کامیابی پاکستان کی دفاعی تاریخ میں ایک نئے باب کی علامت ہے اور زیادہ سے زیادہ خود انحصاریکی جانب ایک قدم ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج، سائنس دانوں اور انجینئرز کی جانب سے جدید ہتھیاروں کی ترقی واقعی مثالی ہے، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کا دفاع ہر حال میں ناقابل تسخیر رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591883

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں