- Advertisement -
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ابراہیم فائبرز کےمنافع میں 6 ماہ کے دوران 26.31 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2025ء کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے ابراہیم فائبرز کا منافع 1.44 ارب روپے رہا جبکہ جنوری تا جون 2024 کے دوران کمپنی کو 1.14 ارب روپے منافع ہوا تھا ۔
اس طرح سال 2024 کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں سال 2025 کے اسی عرصہ کے دوران ابراہیم فائبرز کے منافع میں 0.30 ارب روپے یعنی 26 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -