ابو بچاوڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ہے، چوہدری فواد حسین

51
بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مودی کی پالیسیاں ان تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا گلف نیوز کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ابو بچائوڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کے تمام کردار ہی بٹ چکے ہیں، ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ، کوئی راستہ نہ ہی منزل ہے۔ بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر، وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔