16.3 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںابوظہبی کے نائب حکمران شیخ طحنون بن زاید النہیان کی امریکی صدر...

ابوظہبی کے نائب حکمران شیخ طحنون بن زاید النہیان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):ابوظہبی کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر، شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ ملاقات ایک عشائیے کے دوران ہوئی، جس میں اعلیٰ امریکی حکام بھی موجود تھے۔ملاقات کے آغاز میں شیخ طحنون بن زاید نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نیک خواہشات اور امریکی عوام کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی دعا پہنچائی۔

شیخ طحنون بن زاید اور صدر ٹرمپ کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔شیخ طحنون بن زاید نے اس موقع پر امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، جس کے تحت مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے صدر ٹرمپ کی قیادت اور اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور مضبوط اقتصادی شراکت داری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اپنے سرکاری دورے کے دوران، شیخ طحنون بن زاید نے امریکی وزیر خزانہ، اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالی تعاون کو مزید بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شیخ طحنون نے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مضبوط اسٹریٹجک تعلقات اور مالیاتی و کاروباری منڈیوں میں تعاون کو اجاگر کیا۔شیخ طحنون بن زاید نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر، مائیکل والٹز سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور عالمی و علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574240

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں