20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںابکا ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا...

ابکا ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہمی

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 04 مئی (اے پی پی):ابکا ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ٹنڈو آدم کے پبلک اسکول میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں، کیمپ کا افتتاح سابق سینیٹر فدا حسین ڈیرو نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فدا حسین ڈیرو نے کہا کہ ابکا ویلفیئر آرگنائزیشن کا یہ انسان دوست قدم معاشرتی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے، مہنگائی کے اس دور میں جہاں عام آدمی کے لیے علاج کروانا مشکل ہو گیا ہے وہاں مفت طبی سہولت فراہم کرنا ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔

انہوں نے کاروباری طبقے اور دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھی ایسے فلاحی اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں۔ ابکا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کنول سعید نے بتایا کہ ادارے کا مقصد معاشرے کے محروم طبقے کو صحت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں جنرل فزیشنز اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا، ادویات دیں اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ کنول سعید نے مزید کہا کہ ابکا مستقبل میں بھی پسماندہ علاقوں میں ایسے مفت کیمپس کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بنیادی صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592277

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں