اتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،معیشت اب استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،فنانس ڈویژن

156
صدر فیصل آباد چیمبر

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):اتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور معیشت اب استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز میڈیا نے ایک خبر چلائی ہے کہ حکومت پاکستان کو جون 2023 کے آخر تک 3.7 ارب ڈالر ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے جو کہ درست ہے۔

تاہم، یہ تشویش کا کوئی سبب نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس قرض کی واپسی/رول اوور کے لیے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ فنانس ڈویژن کے مطابق اس عرصے کے دوران اہم رقوم بھی پائپ لائن میں ہیں جو کہ بین الاقوامی ادائیگیوں میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ اتحادی حکومت نے ڈیفالٹ کو ٹال دیا ہے اور معیشت اب استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔