اتحادی فوج کے حملے، شام میں داعش کے 168 آئل ٹینکر تباہ

109

بغداد۔ 10 دسمبر (اے پی پی) شام اور عراق میں سرگرم داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد نے فضائی حملوں کے دوران شام میں داعش کے 168 آئل ٹینکر تباہ کردیے ہیں۔ داعش ان آئل ٹینکروں کو تیل کی نقل وحمل کے لیے استعمال کررہی تھی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے داعش کا تیل کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کرنے کے لیے تدمرشہر میں اس کے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے