کراچی۔ 02 ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقرا نے کہا ہے کہ ا حتجاج سب کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج دوسروں کے لیے زحمت کا باعث نہیں بننا چاہیے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر اعلی سندھ نے ہڑتال پر رد عمل دیتے ہوئے احتجاج کرنے والے لوگوں کو عوام کی جان و مال کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ احتجاج کو پُرامن بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرے۔
مقبول باقر نے کہا کہ نگراں حکومتیں عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ عوام مہنگائی کے باعث پریشان ہیں،جس کا ہمیں احساس ہے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔