اسلام آباد ۔ 22 جنوری(اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) نے احمد جواد کو ریجنل قائمہ کمیٹی برائےہارٹیکلچر ایکسپورٹس سال 2017ءکا چیئرمین تعینات کیا ہے ۔ احمد جواد ہارٹیکلچر کے شعبہ کی ترقی نے وسیع خدمات رکھتے ہیں جبکہ وہ گزشتہ دو سال سے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اتوار کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہارٹیکلچر کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اب فیڈریشن نے شعبہ کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے حکومت کے سامنے ان کو پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت شعبہ کی معاونت کرے تو ہم شعبہ کی برآمدات کو فی الفور ایک ارب ڈالر تک بڑھا سکتے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی برآمدات سے 641ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔