22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزاحمد میمن مسٹر انٹرنیشنل مقابلہ میں مسٹر پاکستان کی حیثیت سے ملک...

احمد میمن مسٹر انٹرنیشنل مقابلہ میں مسٹر پاکستان کی حیثیت سے ملک کی نمائندگی کریں گے

- Advertisement -

کراچی۔4اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے 25سالہ ماڈل، انفلیونسر اور اداکار احمد میمن رواں سال دسمبر میں تھانی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں ہونے والے مسٹر انٹرنیشنل مقابلہ میں مسٹر پاکستان کی حیثیت سے ملک کی نمائندگی کریں گے۔احمد میمن فیشن کے میدان میں اپنے کام ،

سوشل میڈیا میں موجودگی اور فلاحی کاموں کے لئے اپنے عزم کےلئے جانے جاتے ہیں۔احمد میمن پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک ابھرتے ہوئے نمایاں شخصیت بن چکے ہیں۔ مقابلے میں 50سے زائد ممالک سے ماڈلز حصہ لیں گے ۔

- Advertisement -

احمد میمن نے مسٹر انٹرنیشنل میں شمولیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد پاکستان کے مردوں کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اور ان لوگوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو روایتی توقعات سے ہٹ کر منفرد اور تخلیقی راستے اپنانا چاہتے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے مسٹر انٹرنیشنل میں پہلی مرتبہ نمائندگی کرتے ہوئے میں اس ٹائٹل کو اپنے وطن لانے کے لیے پرعزم ہوں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508487

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں