34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاحمدپورشرقیہ میں واپڈا کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،لاکھوں روپے جرمانہ عائد...

احمدپورشرقیہ میں واپڈا کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،لاکھوں روپے جرمانہ عائد اور مقدمات درج

- Advertisement -

احمدپورشرقیہ۔10 ستمبر (اے پی پی):تحصیل احمدپورشرقیہ میں واپڈا نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکےلاکھوں روپے جرمانہ عائد اور مقدمات درج کرلیے ہیں۔واپڈا ٹیموں نے تحصیل بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 119 سے زائد بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑ لیے، بجلی چوروں کے متعدد کنکشن بھی منقطع کردیے ہیں، بجلی چور مین لائن اورواپڈاپولزسے کنڈے لگا کر بجلی چوری کررہے تھے،

ایس ڈی اوز واپڈا نے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے،بجلی چوروں کے خلاف احمدپورشرقیہ سمیت دیگرمتعدد علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں ،واپڈاحکام کا کہناہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388774

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں