اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین تر جیح ہے،کر پشن کے خاتمے کیلئے تمام مکتبہ فکر کو اپنا کردارادا کر نا ہوگا، گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

63
گورنر پنجاب کی جانب سے ملتان میں پہلی ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن کاافتتاح ،کورونا وائرس کے دوران شہید ڈاکٹروں کے ورثاءمیں ایوارڈز بھی تقسیم کیے

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین تر جیح ہے،کر پشن کے خاتمے کیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت تمام مکتبہ فکر کو اپنا کردارادا کر نا ہوگا ،بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کر نے میں مدد ملے گی،صحت انصاف کارڈ حکومت کا غر یب عوام کے لیے تحفہ ہے ،جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جو اقدامات آج ہو رہے ہیں ماضی میں ان کی کوئی مثال نہیں ،پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر بھی کام کی رفتار کو تیز کیا جارہا ہے ۔

وہ جمعرات کے روز نشتر میڈیکل کمپلیکس میں ٹیلی میڈ یسن سنٹر ،ہیپاٹائٹس سنٹر اور گور نمنٹ کامرس کالج میں سماجی کارکن جلا ل الدین رومی کی جانب سے عطیہ کردہ فلٹر یشن پلانٹس کے افتتاح اوربہاولپور سر کٹ ہائوس میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

نشتر میڈ یکل کمپلیکس کے دورے کے دوران صوبائی وزرا ڈاکٹر اختر ملک،صوبائی وزیر حسنین جہانیاں گردیزی اور وائس چانسلر نشتر میڈ یکل یونیورسٹی رانا محمد الطاف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گور نر پنجاب نے کورونا وائرس کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹر ز کے اہل خانہ اور بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ڈاکٹر ز کو بھی ایوارڈ سے نوازا اور یونیورسٹی کے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

گور نر پنجاب نے تحر یک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر کے گھر ان سے انکی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت بھی کیا ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کو کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈا نہیں ہم صرف اور صرف پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں جس کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام ادارے مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں عوام کو اہم مسئلہ صحت کی بنیادی سہولتوں کا ہے جس کے حل کے لیے موجودہ حکومت نے انصاف کارڈ بھی جاری کر دیا ہے تاکہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات نہ رہیں۔

گورنر نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران پاکستانی ڈاکٹرز نے جس محنت اور جذبہ کے ساتھ کام کیا وہ قابل تحسین ہے ،پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز بھی کورونا کے دوران فر نٹ لائن پر کام کرتی رہی ہیں ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی کی بات کر رہے ہیں ، آج پار لیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں کیونکہ اداروں کی مضبوطی ہی پاکستان کی مضبوطی ہے ،میں تمام سیاسی جماعتوں سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ وہ ذاتی اور سیاسی کی بجائے ملکی وقومی مفادات کو تر جیح دیں اور ملک کو کر پشن جیسے مسائل سے نجات دلانے کے لیے بھی سب کو ملکر کام کر نے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1200سے زائد منصوبوں پر پنجاب بھر میں کام جا ری ہے اور یہ منصوبے صرف حکومتی اراکین ہی نہیں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے حلقو ں میں بھی لگائے جا رہے ہیں ،مارچ تک پنجاب آب پاک اتھارٹی اور این جی اوز مشتر کہ طور پر پنجاب کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر دیں گی، جنوبی پنجاب کے لیے بھی صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی طور پر منصوبوں کو تیز کیا جارہا ہے ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات مئی سے شروع ہورہے ہیں،ان انتخابات کے بعد نہ صرف عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے بلکہ پاکستان میں جمہوریت مزید مضبوط ہوگی ،عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔