ادارہ ترقیات گوادر کی جانب سے میر چاکراعظم رند کا مجسمہ نصب

177
ادارہ ترقیات گوادر کی جانب سے میر چاکراعظم رند کا مجسمہ نصب

کوئٹہ۔23فروری (اے پی پی):ادارہ ترقیات گوادر کی جانب سے میر چاکراعظم رند کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے مجسمہ کی نقاب کشائی کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائرکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ میر چاکر خان رند بلوچ تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ 1468 سے لیکر 1565 عیسوی تک وہ بلوچ کے عظیم سردار رہے تھے۔

چاکر اعظم نے مغل بادشاہ ہمایوں کو بر صغیر میں دوبارہ فاتح ہونے کے لئے مدد فراہم کی انکا مجسمہ بلوچستان کے ساحلی شہر اور ملک کے مستقبل کے معاشی مرکز گوادر میں بنایا گیا ہے جی ڈی اے آفس کے سامنے لگا یا یا گیا ہے۔ جی ڈی اے کی جانب سے میر چاکر اعظم رند کے مجسمہ کی تعریف کی گئی ہے ۔