23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزاداکار محمد علی کی18ویں برسی 19مارچ کو منائی جائے گی

اداکار محمد علی کی18ویں برسی 19مارچ کو منائی جائے گی

- Advertisement -

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار محمد علی کی18ویں برسی (کل )بروز منگل 19مارچ کو منائی جائے گی ۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے سپوت لیجنڈ اداکار محمد علی 19اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغازریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔

انہوں نے 300کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو ،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں ،فلم چراغ جلتا رہا ان کے فلمی کیرئر کی پہلی فلم تھی انہیں فلم دوریاں پر سپیشل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔ فلم دم مست قلندر ان کی زندگی کی آخری فلم تھی ان کا انتقال 19مارچ 2006 کو دل کے دورے کے باعث لاہور میں ہوا ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=449132

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں