لاہور۔23نومبر (اے پی پی):نامور اداکار وحید مرادکی 40 ویں برسی منائی گئی۔ وحید مراد 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہو ئے، انہوں نے 1959میں 21سال کی عمر میں شوبز کیریئر کا آغاز فلم ساتھی سے کیا۔ ان کی فلم ’’ارمان‘‘عوام میں بے حد مقبول ہوئی جس سے وحید مراد شوبز کی دنیا میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے ۔
وحید مراد اپنے لباس، ہیئر سٹائل اور منفرد انداز کے سببمداحوں میں انتہائی مقبول تھے،انہوں نے 125 فلموں میں کام کیا ، چاکلیٹی ہیرو کی بہترین فلموں میں دل میرا دھڑکن تیری، ہیرا اور پتھر، ارمان ، عندلیب ، مستانہ ماہی ، دیور بھابھی اور نصیب اپنا اپنا شامل ہیں۔
انہوں نے 60اور 70کی دہائی میں شائقین کے دلوں پر راج کیا، وہ پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد اداکار تھے جن کی فلموں نے سب سے زیادہ پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈن اور سلور جوبلی کی، وحید مراد کو ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ اور نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ وہ 23نومبر 1983کو 45 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413548