32.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزاداکارہ یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم’’ نایاب ‘‘ کی جھلک جاری کر...

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم’’ نایاب ‘‘ کی جھلک جاری کر دی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):اداکارہ یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم’’ نایاب ‘‘ کی جھلک جاری کر دی گئی۔ یمنیٰ زیدی ٹی وی سکرین پر فتح کےجھنڈے گاڑھنے کے بعد اب سنیما سکرینوں کو بھی فتح کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ان کی پہلی فلم نایاب کا وڈیوٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کا دورانیہ 2 منٹ 44 سیکنڈ ہے۔فلم 24 جنوری 2024 کو ریلیز کی جا رہی ہے ، نایاب یمنیٰ کی پہلی فلم ہے جس بارے یمنیٰ کا کہنا ہے کہ فلم کا سکرپٹ زبردست ہے جس نے انہیں اس پراجیکٹ پر دستخط کرنے پر مجبور کیا۔

وہ فلم میں ایک خاتون کرکٹر کا کردار ادا کر رہی ہے ، وہ اپنے مقصد تک پہنچنے کے لیے زندگی کے تمام اتار چڑھاؤ سے کیسے گزریں ،فلم میں دکھایا جائے گا ۔ عمیر ناصر علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں یمنیٰ زیدی ، فواد خان، جاوید شیخ، اسامہ خان، ہما نواب، احتشام الدین، عدنان صدیقی اور فریال محمود کا ایک خصوصی ڈانس نمبر بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418794

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں