22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزادب وفن کے معماروں کو سلام پیش کرتے ہیں،چیئرمین الحمرا

ادب وفن کے معماروں کو سلام پیش کرتے ہیں،چیئرمین الحمرا

- Advertisement -

لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):فنکاروں کے عالمی دن کے حوالے سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر سارہ رشید نے کہا ہے کہ ادب وفن کے معماروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دھرتی کی خوشبو کو عام کرنے میں فنکاروں نے لازوال کردار نبھایا ہے۔

حکومت پنجاب فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کا حسن فنکاروں کے دم قدم سے ہے،

- Advertisement -

ملک وقوم کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، الحمرا اور فنکاروں نے ہمیشہ ایک دوسرے کو بے پناہ عز ت دی۔ انہوں نے کہا کہ الحمرا کی شب وروز کی محنت کا مرکز آرٹ، ڈرامہ،موسیقی، مصوری،زبان وادب کا فروغ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516905

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں