ادویات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 8.21 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

91
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال میں ادویات کی برآمدات میں 8.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دوہ ماہ میں ادویات کی برآمدات 36.5 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 33.7 ملین ڈالر مالیت کی ادویات برآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2019ءکے ابتدائی دوماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران برآمدات میں 2.8 ملین ڈالر یعنی 8 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔