اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستانی ٹیم اپنے آخری میچ میں (کل)جاپان کے مدمقابل ہو گی گرین شرٹس کے پاس شکستوں کے داغ کو دھونے کا آخری موقع

310

ایپو ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پچیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے چھٹے اور آخری میچ میں (کل) جمعہ کو جاپان کے مدمقابل ہو گی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں گرین شرٹس متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دی، گرین شرٹس نے ابتدائی میچ میں کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ کا جاندار طریقے سے آغاز کیا تھا تاہم اس کے بعد اسے متواتر چار میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔