37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاردن میں علاج کے بعد 17 فلسطینی بچے غزہ واپس پہنچ گئے

اردن میں علاج کے بعد 17 فلسطینی بچے غزہ واپس پہنچ گئے

- Advertisement -

غزہ ۔14مئی (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران ذخمی ہونے والے 17 فلسطینی بچے اردن میں علاج کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس غزہ پہنچ گئے ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق ان بچوں کو اردن کے میڈیکل کوریڈور کے ایک اقدام کے طور پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ میڈیکل کوریڈوراردنی مسلح افواج، وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ساحلی علاقے کے افراد کو طبی امداد فراہم کرتا ہے۔

ان فلسطینی بچوں کو 4 مارچ کو غزہ سے اردن لایا گیا تھا۔ اردن کے خبر رساں ادارے کے مطابق بچوں کے پہلے گروپ میں سے 17 بچے اب مکمل صحت یاب ہیں، تاہم دیگر 12 بچوں کا علاج جاری ہے۔یاد رہے کہ اردن کی میڈیکل کوریڈور غزہ میں اسرائیلی جنگ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران میں فلسطینیوں کے مصائب کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں فیلڈ ہسپتالوں کا قیام، انسانی بنیادوں پر خوراک کی فراہمی، طبی شعبے میں مدد، موبائل بیکری نیز زخمی فلسطینی بچوں کا علاج شامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596774

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں