اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کا یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا ۔ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925کو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ 1954ء میں شائع ہوا ۔
ناصر کاظمی نے غزل کی تجدید کی اور اپنی جیتی جاگتی شاعری سے غزل کا وقار بھی بحال کیا ۔ ناصر کاظمی 2 مارچ 2 197 کو لاہور میں وفات پاگئے اور مومن پورہ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں ۔
ناصر کاظمی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں اور ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔