24.9 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومشوبزاردو زبان کے ممتاز شاعر اور ماہر تعلیم انجم رومانی کی برسی...

اردو زبان کے ممتاز شاعر اور ماہر تعلیم انجم رومانی کی برسی اتوار کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):اردو زبان کے ممتاز شاعر اور ماہر تعلیم انجم رومانی کی برسی اتوار 13 اپریل کو منائی گئی۔ انجم رومانی 28 ستمبر 1920ء کو سلطان پور لودھی کپور تھلہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام فضل دین تھا اور وہ 1948ء سے 1972ء تک ديال سنگھ کالج لاہور میں شعبۂ ریاضی کے صدر اور 1972ء سے 1977ء تک اسی کالج کے وائس پرنسپل بھی رہے۔

وہ حلقہ ارباب ذوق لاہور کے سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔انجم رومانی کی تصانیف میں کوئے ملامت، پس انداز، دنیا کے کنارے سے اور ثناء اور طرح کی شامل ہیں جبکہ ان کے کلام کی کلیات کلیات انجم رومانی کے نام سے اشاعت پذیر ہو چکی ہے۔

- Advertisement -

انجم رومانی 13 اپریل 2001ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور لاہور میں گلشن راوی کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔ انجم رومانی کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581376

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں