ارشد ندیم عالمی اتھلیٹکس چیمپئن شپ شرکت کیلئے منگل قطر روانہ ہونگے

112

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل اتھلیٹ ارشد ندیم عالمی اتھلیٹکس چیمپئن شپ شرکت کیلئے منگل قطر روانہ ہونگے۔ عالمی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 27ستمبر سے یکم اکتوبر تک دوہا قطر میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں جبکہ ارشد ندیم عالمی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جبولین تھرو کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، واضع رہے کہ ارشد ندیم نے گذشتہ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔