ازبکستان پہلی بار اقوام متحدہ کی ایف اے او کونسل کا رکن منتخب

40
Uzbekistan

اقوام متحدہ۔9جولائی (اے پی پی):ازبکستان اپنی تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر کونسل کا رکن منتخب ہوگیا،اس کی مدت تین سال ہوگی۔آزر ٹیک کے مطابق ایف اے او کونسل اقوام متحدہ کے اہم اداروں میں سے ایک ہے جس کے 49 اراکین کو جغرافیائی تقسیم کے اصول کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے۔کونسل اپنے مینڈیٹ کے تحت کونسل بجٹ،پروگرامز اور سرگرمیوں کا جائزہ لے کر ان کی منظوری دیتی ہے۔

عالمی برادری نے ازبکستان کے انتخابات کو جمہوریہ کے صدر کی قیادت میں ملک میں بالخصوص زراعت، زرعی اختراعات اور غذائی تحفظ میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی اصلاحات کے اعتراف کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے رکنیت کا فیصلہ کیا۔

ایف اے کونسل میں رکنیت ازبکستان کے لیے عالمی زرعی اور خوراک کی پالیسی تشکیل دینے، بین الاقوامی معیارات و قانونی فریم ورک تیار کرنے، قومی اور علاقائی اقدامات کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور مشترکہ منصوبوں کو نافذ کرنے کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔