27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںاس بار چائے نہیں بلکہ حملے کا جواب دیں گے، پاکستانی قوم...

اس بار چائے نہیں بلکہ حملے کا جواب دیں گے، پاکستانی قوم متحد ہوکر ملک کو ترقی دے گی، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی

- Advertisement -

پشاور۔ 24 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اس بار چائے نہیں بلکہ حملے کا جواب دیں گے، اگر پاکستان کا رخ کیا تو پوری قوم مقابلہ کرے گی، پاکستانی قوم متحد ہوکر ملک کو ترقی دے گی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، پوری دنیا پاکستان کا رخ کرے گی انہوں نے کہا کہ بھارت جعفر ایکسپریس پر حملے پر خوشی منا رہا تھا لیکن اب خود ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف ہیں، پاکستان کی حفاظت کی بات کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587274

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں