استنبول میں یوکرین گندم سے متعلق معاہدہ سفارتکاری کی تاریخی فتح ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

147
موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ استنبول میں یوکرین گندم سے متعلق معاہدہ سفارتکاری کی تاریخ فتح ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ تمام بحران بامعنی مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر طیب اردوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عالمی خوراک کے بحران پر قابو پانے میں ترکیہ کے کلیدی کردار پر اس کا شکریہ اداکرتےہیں۔