
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بری امام کمپلیکس کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کا فیزون تیزی سے مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت وفاقی وزیرنے ہفتہ کو یہاںبری امام کمپلیکس کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدرت کرتے ہوئے دی۔کمیٹی کو اب تک منصوبے پر کی گئی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔اسحاق ڈار نے اب تک مکمل ہونے والے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے کا فیز ون تیزی سے مکمل کرنیکی ہدایت دی۔