اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے خبردار کر دیا ہے

65

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے خبردار کر دیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا بڑھے گا، مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔