اسد عمر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان ،پی ٹی آ ئی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیدیا

170
Asad Umar

لاہور۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ہفتہ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر انہوں نے کہا کہ میں سیاست کو مکمل طور پر خیر باد کہہ رہا ہوں اور پی ٹی آ ئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفی دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ،ایسی پالیسیاں ملکی مفاد میں نہیں بلکہ اداروں سے شدید ٹکرائو کا باعث بنتی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا،پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جس حلقے سے منتخب ہوا وہاں کی عوام کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی ،اللہ تعالی ملک وقوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔