اسد عمر کی کراچی میں سما ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے بہیمانہ قتل کی مذمت

55

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ،وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کراچی میں سما ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق اسدعمر نے کہا کہ کراچی میں امن عامہ کی مسلسل بگڑتی صورتحال شدید تشویشُ کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے صوبائی حکومت میں سنجیدگی کا فقدان جرائم کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

سندھ میں حکمرانوں کو ہوش میں آنے کیلئے مزید کتنے خون درکار ہیں۔ سندھ حکومت قاتلوں کا فوری سراغ لگائے اور انہیں کٹہرے میں کھڑا کرے۔ اسد عمر نے سما ٹی کی انتظامیہ اور مقتول کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔