24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت نے...

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بناکر کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے، حافظ نعیم الرحمن

- Advertisement -

لاہور۔6مئی (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی انسانی نسل کشی کر رہا ہے،غزہ میں گھیرائو کرکے جبری قحط سالی کے حا لا ت پیدا کئے جا ر ہے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے منگل کے روز یہاں منصورہ میں پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی کابینہ سے منظوری لی ہے کہ غزہ کو مکمل صاف کر دیا جائے گا،اسرائیل مقامی آبادیوں پر قبضہ کرکے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے لیکن کوئی کا رروائی عمل میں نہیں لا ئی جا سکی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں،جب پہلگام کا واقعہ ہوا تو اسی وقت اسرائیلی وفد نے بھارت کا دورہ کیا اور مکمل حما یت کا یقین دلایا

یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر لداخ میں بھارت نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بناکر کشمیر میں لوگوں کے گھروں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل و بھارت جدا نہیں، اسرائیل گریٹ اسرائیل اور یہ اکھنڈ بھارت کی بات کرتا ہے،یہ متعصب لوگ ہیں اور انسانیت کی تذلیل کر ر ہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرتا رہتا ہے،پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارتی تجزیہ نگاری شروع ہوگئی اور بھارتی میڈیا نے آگ بھڑکانا شروع کر دی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ اگر بھارت نے دریائے چناب کا پانی بند کیا تو اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کو بتاناہوگا،پاکستان کو عالمی سطح پر پانی بند کرنے کے معاملہ پر ابھی سے کام شروع کر دینا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت دلتوں، مسیحیوں اور سکھوں کے ساتھ جو سلوک کر رہا ہے اس پر بھی اب بات ہونی چاہیے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593485

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں