مقبوضہ بیت المقدس ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) اسرائیلی پولیس نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے خود کو حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے انچارج فراس الدبس نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی طر ف سے مسجد اقصیٰ میں صفائی کے عملے کے تین ملازمین کو نوٹس جاری کیے گئے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی مسجد اقصیٰ میں داخل نہ ہوں اور جلد ازجلد خود کو پولیس سینٹر میں پیش کریں۔ الدبس نے بتایا کہ پولیس نے تین ملازمین کو قبلہ اول میں داخلے سے روکنے کے بعد انہیں مغربی بیت المقدس میں واقع ”القشلہ“ پولیس سینٹر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔