23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل پر دبائو کے لیے تمام ممالک کو ایک ہونا پڑے گا،...

اسرائیل پر دبائو کے لیے تمام ممالک کو ایک ہونا پڑے گا، ترک وزیر خارجہ

- Advertisement -

انقرہ۔21نومبر (اے پی پی):ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہےکہ اسرائیل پر دبائو کے لیے تمام ممالک کو یک آواز ہونا پڑے گا۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ نے ترک پارلیمان کے منصوبہ بندی و بجٹ کمیشن سے خطاب کے دوران کہا کہ اب تک 12 ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں،مساجد کی شہادت ہمیں کسی طور قبول نہیں ہے،خطے میں مستقل امن کے لیے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہوگی،میرا خیال کہ اسرائیل پر دباو ڈالنے کے لیے علاقائی ممالک کو یک آواز ہونا پڑے گا،

- Advertisement -

اس مسئلے کا واحد حل 1967 کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے ۔خاقان فیدان نے بتایا کہ حملوں کے بعد سے اب تک ترکیہ نے گیارہ امدادی طیارے مصر روانہ کیے ہیں ،170 ترک شہریوں کوغزہ سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 983 شہریوں کے انخلا کےلیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=412692

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں