اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ، ایران

60
Brigadier General Abolfazl Shakarchi
Brigadier General Abolfazl Shakarchi

تہران ۔13جون (اے پی پی):ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکرچی نے رہائشی عمارتوں سمیت ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔ارنا نیوز کے مطابق بریگیڈیئر جنرل شکرچی نے جمعے کی صبح کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے راتوں رات کیے جانے والے حملے کا بھرپور جواب ملے گا۔

واضح رہے اسرائیلی حکومت نے جمعے کی رات ایرانی دارالحکومت تہران کے ساتھ ساتھ ایران کے دیگر شہروں میں اور اس کے قریب فوجی حملے شروع کر دیے۔تصاویر میں دارالحکومت میں کئی مقامات پر رہائشی عمارتوں کو تباہ شدہ دکھایا گیا ہے۔ عینی شاہدین اور سرکاری ٹی وی کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ انہوں نے متاثرین میں خواتین اور بچوں کی لاشیں دیکھی ہیں۔