28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کی طرف سے غزہ کا محاصرہ نسل کشی کا نیا ہتھیار...

اسرائیل کی طرف سے غزہ کا محاصرہ نسل کشی کا نیا ہتھیار بن چکا ہے،ہیومن رائٹس واچ

- Advertisement -

نیو یارک۔16مئی (اے پی پی):انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے غزہ کے مظلوم عوام پر جاری بدترین اسرائیلی محاصرے کو نسل کشی کا ایک نیا حربہ قرار دیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے عبوری ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیدریکو بوریلو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ محاصرہ اب محض ایک فوجی حکمتِ عملی نہیں رہا بلکہ یہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کا باقاعدہ آلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو ایک تنگ علاقے میں دھکیلنے اور بقیہ علاقے کو ناقابل رہائش بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے باقی ماندہ شہری بنیادی ڈھانچے کو منہدم کرنے اور لاکھوں فلسطینیوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور کرنے کا منصوبہ بین الاقوامی سطح پر جرائم، نسلی تطہیر اور نسل کشی کے عمل کی سنگین شکل بن چکا ہے۔ اسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ شدید قحط، پانی، دوا ور ایندھن کی قلت کا شکار ہے، مگر اسرائیل ان دعووں کو جھٹلاتے ہوئے یہ دعویٰ کرتا ہے کہ علاقے میں انسانی بحران کا کوئی وجود نہیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے گزشتہ ہفتوں سے مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ غزہ میں پانی، ادویات اور ایندھن کی رسد بند ہو چکی ہے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ اب غزہ کا 70 فیصد رقبہ یا تو مکمل طور پر ممنوعہ قرار دیا جا چکا ہے یا پھر وہاں سے فوری انخلا کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں مکمل طور پر محاصرہ کیا جس کے نتیجے میں غزہ کے شہری نہ صرف بنیادی اشیائے زندگی سے محروم ہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر جانیں بھی گنوا رہے ہیں۔مارچ کے آغاز سے اسرائیل نے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روک رکھی ہے، جبکہ 18 مارچ سے فوج کی کارروائیوں میں شدت لائی گئی جس کے نتیجے میں اب تک 2,876 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597692

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں