اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دی

99
Israeli ambassador
Israeli ambassador

مقبوضہ بیت المقدس۔ 17 اپریل (اے پی پی) اسرائیلی جیلوں میں قید تقریبا1500 فلسطینیوں نے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی ایک انجمن کے مطابق قیدیوں نے جیل کے حالات میں بہتری کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ مشہور فلسطینی خاتون رہنما اور سیاستدان حنان عشراوی نے اسرائیلی حراستی انتظامات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرین کو ”سکیورٹی وجوہات کی بنا پر“ الزام عائد کیے بغیر چھ ماہ تک قید میں رکھا جا سکتا ہے۔ اس حراستی وقت میں غیر معینہ مدت کے لیے اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیل کی قید میں اس وقت تقریبا چھ ہزار تین سو فلسطینی موجود ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران فلسطینی قیدیوں میں اضافہ ہوا ہے۔