اسرائیلی عقوبت خانوں میں 11 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

87
قیدیوں

مقبوضہ بیت المقدس۔24اگست (اے پی پی):اسرائیل کے عقوبت خانوں میں 11فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی کلب برائے اسیران کے ترجمان نے میڈیا کوبتایا کہ اسرئیلی جیل کے قیدی ماہر الاخرس کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھوک ہڑتال کرنے والے 10 قیدیوں میں سلطان خلوف اور کاید الفسفوس 21 دن ،اسامہ دقروق17 دن،محمد تیسیر زکارنہ، انس، احمد کامل، عبدالرحمٰن ایاد برکا اور زہدی طلال عبدہ 14 دن ،سیف الدین ذیاب العمارین اور زاہر حماد4 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ۔