اسرائیلی فوج کا جنوبی غزہ کے ایک حصے میں فوجی سرگرمیاں روکنےکا اعلان

212
gaza 1

مقبوضہ بیت المقد س۔16جون (اے پی پی):اسرائیلی فوج نےاعلان کیا کہ وہ امداد کی ترسیل کو آسان بنانے کے لیے جنوبی غزہ کی پٹی کے ایک حصے میں روزانہ "فوجی سرگرمیاں روکنے” کا نفاذ کرے گی۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی ہمدردی کے مقاصد کے لیے فوجی سرگرمیوں کا مقامی، حکمت عملی سے وقفہ ہر روز صبح 8:00 بجے سے لے کر شام 7بجے تک جاری رہے گا۔مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ بات چیت کے بعد غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کے حجم کو بڑھانےکی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا ہے۔