اسرائیلی فوج کا یمن کی تین بندرگاہیں خالی کرنے کا حکم

22

تل ابیب ۔10جون (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے یمن کی تین بندرگاہیں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی شام انتباہ جاری کرتے ہوئے یمن کے مغربی ساحل پر واقع تین اہم بندرگاہوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، یہ وارننگ حوثی کنٹرول میں موجود تنصیبات پر متوقع اسرائیلی حملوں کے پیش نظر دی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخای ادرعی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ رأس عیسیٰ، الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہیں فوری خالی کر دی جائیں اور ان مقامات پر موجود تمام افراد ان سے دور ہو جائیں۔

ادرعی نے کہا کہ حوثی گروپ ان بندرگاہوں کو ان کے بقول دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج ماضی میں بھی ان بندرگاہوں کے خلاف اسی نوعیت کی وارننگز جاری کر چکی ہے، جن کے کچھ ہی دن بعد حملے بھی کیے گئے تھے۔